امریکہ نے سوڈان کے جرنیلوں پر دباؤ بڑھایا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3307851/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D9%86%DB%92-%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%B1%D9%86%DB%8C%D9%84%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%A8%D8%A7%D8%A4-%D8%A8%DA%91%DA%BE%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
خرطوم میں ہفتہ کے دن سویلین حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
کل امریکی معاون خاتون وزیر خارجہ برائے افریقی امور مولی وی سوڈانی دارالحکومت خرطوم پہنچی ہیں اور یہ سفر سوڈانی فوج اور سویلین فریقوں سے ملاقات کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے تاکہ 2019 میں دستخط شدہ آئینی دستاویز کے مطابق حکومت کو سویلین طریقہ کی طرف واپس لایا جا سکے۔
الشرق الاوسط کو معلوم ہوا ہے کہ یہ اعلیٰ خاتون عہدیدار آرمی چیف عبد الفتاح البرہان، برطرف وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک اور آزادی اور تبدیلی اتحاد میں نمائندگی کرنے والی سیاسی قوتوں کے رہنماؤں کے ساتھ کئی ملاقاتیں کریں گی۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]