حمدوک نے برہان کے فیصلوں کو منسوخ کر کے نائب وزراء کا کیا تقرر

عبداللہ حمدوک 20 وزارتوں میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے (ا۔ب۔ا)

TT

سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے دو دن پر مشتمل رضاکارانہ گوشہ نشینی ختم کردی ہے اور "ملٹری پارٹنر" کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنے عزم کا اظہار کیا ہے- انہوں نے کل فوج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کی طرف سے جاری کئے گئے فیصلوں کو منسوخ کر دیا ہے اور نائب وزراء کی تقرری کی ہے- جبکہ آفس میں ان کی بقا سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے اور فوج کے ساتھ معاہدے کے عزم پر منحصر ہے۔ (...)
جمعرات  27 ربيع الثانى 1443 ہجرى،    2 دسمبر 2021 ء، شماره نمبر 15710
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]