عامری کا مطالبہ:عراقی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کرنا

"الفتح الائنس" کے رہنما کل بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے (ا۔ ف۔ ب)

TT

"الفتح الائنس" کے رہنما ہادی العامری نے عراقی انتخابی کمیشن پر گزشتہ دس اکتوبر کو ہونے والے ابتدائی پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کے دوران قانونی اور تکنیکی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے، اور انتخابات میں ہارنے والوں کی طرف سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے طور پر "نتائج منسوخ" کرنے کی تجویز پیش کی ہے- ہارنے والوں میں سرِ فہرست ان کی الائنس ہے، جو دھاندلی کی بنیاد پر نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔(...)
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]