روسی اہلکار: شام کی تعمیرِ نو پر 800 بلین ڈالر لاگت آئے گی

جیمس جیفری (گوٹیرس)
جیمس جیفری (گوٹیرس)
TT

روسی اہلکار: شام کی تعمیرِ نو پر 800 بلین ڈالر لاگت آئے گی

جیمس جیفری (گوٹیرس)
جیمس جیفری (گوٹیرس)

روس کے صدارتی ایلچی، الیگزینڈر لاورینٹیف نے شام کی  تعميرِنو کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 800 بلین امریکی ڈالر لگایا ہے، جب کہ سابق امریکی ایلچی جیمس جیفری نے "الشرق الأوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روس "شامی دلدل" میں پھنس گیا ہے۔”
شامی اور روسی ذرائع نے لاورینٹیف کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں شامی حکومت، اپوزیشن اور تین "ضمانت دینے والے ممالک" روس، ایران اور ترکی کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کے دوران کہا: "شام میں تباہی کا راج ہے، اور کچھ اندازوں کے مطابق، اس ملک کی تعمیر نو کی قیمت 600 بلین ڈالر ہے، اور دوسرے اندازوں کے مطابق، $800 بلین ڈالر ہے، اور بسا اوقات قیمت اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔"(...)
 



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]