حوثی عسیلان کو کھو کر بیحان کی طرف ہوئے فرار https://urdu.aawsat.com/home/article/3391791/%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C-%D8%B9%D8%B3%DB%8C%D9%84%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DA%BE%D9%88-%DA%A9%D8%B1-%D8%A8%DB%8C%D8%AD%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%B1
مارب کے اطراف اور الجوف اور شبوہ کی گورنریٹوں میں حوثی ملیشیاؤں کو مختلف محاذوں پر اٹھانے پڑے نقصانات
عدن: علی ربیع
TT
TT
حوثی عسیلان کو کھو کر بیحان کی طرف ہوئے فرار
مارب کے اطراف اور الجوف اور شبوہ کی گورنریٹوں میں حوثی ملیشیاؤں کو مختلف محاذوں پر اٹھانے پڑے نقصانات
حوثی ملیشیاؤں کو شبوہ گورنریٹ کے عسیلان ضلع کو ایک لڑائی کے دوران کھونا پڑ گيا جس کی وجہ سے ان ملیشیاؤں کو اسی گورنریٹ کے ضلع بیحان کی طرف بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا اور قانونیت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے شبوہ کی لڑائیوں میں جائنٹ بریگیڈز اور یمنی فوج کی حمایت کی ہے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سبا) کے مطابق یمنی وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبد المالک نے شبوہ گورنریٹ کے عسیلان ضلع کو حوثی باغی ملیشیاؤں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے دیوہیکل فورسز اور فوج کی جانب سے حاصل کردہ میدانی فتوحات کو مبارکبادی سے نوازا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]