نینویٰ کی اقلیتیں علاقائی اور مقامی تنازعات کے رحم وکرم پر ہیں

نینویٰ کی اقلیتیں علاقائی اور مقامی تنازعات کے رحم وکرم پر ہیں
TT

نینویٰ کی اقلیتیں علاقائی اور مقامی تنازعات کے رحم وکرم پر ہیں

نینویٰ کی اقلیتیں علاقائی اور مقامی تنازعات کے رحم وکرم پر ہیں
مذہبی اقلیتیں (عیسائی، شبک، یزیدی اور کاکائی) شمالی عراق کے نینوی گورنریٹ میں علاقائی اور مقامی دو طرفہ تنازعات کے رحم وکرم پر زندگی گزار رہی ہیں۔
 
یہ تنازعات صوبائی دارالحکومت موصل کے مغرب میں واقع میدان نینویٰ اور سنجار کے علاقے میں ان میں سے نصف ملین سے زیادہ عراقی شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں اور اس سے قبل بھی یہ اقلیتیں خاص طور پر یزیدی دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر ظلم وستم کا نشانہ بنے رہے ہیں اور اسی کے نتیجہ میں 2014 میں نینویٰ گورنریٹ کے بڑے حصوں پر اپنے عروج اور کنٹرول کے بعد ان کے بہت سے مردوں اور عورتوں کو قتل کیا اور غلام بھی بنایا ہے اور 2017 میں "داعش" کی فوجی دستوں کو شکست دینے کے بعد مکینوں کی بہت کم تعداد اپنے علاقوں میں واپس ہوئی ہے اور وہاں کے رہائشیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک ٹوٹے ہوئے بازو کے ساتھ اقلیتوں میں ہی رہیں گے۔(۔۔۔)

بدھ  02 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 05  جنوری  2021ء شمارہ نمبر[15744]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]