جنیوا ڈائیلاگ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کی کشیدگی کو نہیں پگھلا سکاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3408381/%D8%AC%D9%86%DB%8C%D9%88%D8%A7-%DA%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%D8%A7%DA%AF-%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%A7%D8%B3%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%B4%DB%8C%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%DA%AF%DA%BE%D9%84%D8%A7-%D8%B3%DA%A9%D8%A7
جنیوا ڈائیلاگ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کی کشیدگی کو نہیں پگھلا سکا
امریکی اور روسی فریقین کو کل جنیوا میں اپنے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آغاز کے وقت دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
امریکہ اور روس کل جنیوا میں آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والی سخت بات چیت میں ناکام رہے اور یہ بات چیت سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے یورپ کو درپیش سب سے سنگین بحران کے سلسلہ میں اپنے خیالات کو قریب کرنے کے لئے ہوئی ہے جبکہ ماسکو نے ان مغربی اندیشوں کو کم کیا ہے جس میں اس کی أفواج کی طرف سے یوکرین پر حملہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔
ایک ایسے تناظر میں جس سے سرد جنگ کے دور میں امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان ہونے والی بات چیت کی یاد تازہ ہو جتی ہے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی ریابکوف کی سربراہی میں روسی وفد کے ساتھ مذاکرات میں اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کی ہے جس کا انعقاد جنیوا جھیل کے کنارہ واقع امریکی مشن کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا ہے۔ (۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)