لیبیا کے اراکین پارلیمنٹ دبیبہ حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3415471/%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%A9%DB%8C%D9%86-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%84%DB%8C%D9%85%D9%86%D9%B9-%D8%AF%D8%A8%DB%8C%D8%A8%DB%81-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%DB%81%D9%B9%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
لیبیا کے اراکین پارلیمنٹ دبیبہ حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں
وزیر اعظم عبد الحمید الدبیبہ کو محتاج لوگون کی دیکھ بھال کے لیے ایک گھر کا معائنہ کرنے کے دوران انوینٹری پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سرکاری میڈیا آفس)
قاہرہ: جمال جوہر
TT
TT
لیبیا کے اراکین پارلیمنٹ دبیبہ حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں
وزیر اعظم عبد الحمید الدبیبہ کو محتاج لوگون کی دیکھ بھال کے لیے ایک گھر کا معائنہ کرنے کے دوران انوینٹری پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سرکاری میڈیا آفس)
لیبیا کے ایوان نمائندگان کے پندرہ اراکین نے عبد الحمید الدبیبہ کی سربراہی میں قائم قومی اتحاد کی حکومت سے اپنی ناراضگی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی ان کی برطرفی اور محدود کاموں کے ساتھ ٹیکنو کریٹک حکومت بنانے کے لیے ایک نئی شخصیت کے انتخاب کا مطالبہ کیا ہے اور ہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ان کے صدر کونسلر عقیلہ صالح نے مشرقی شہر طبرق میں نمائندوں کو پرسوں ایک سرکاری اجلاس میں بلایا ہے۔
بیان پر دستخط کرنے والے نائبین نے ایوان کے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آنے والے اجلاسوں کے ایجنڈے میں ایک نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے کے لیے ایک آئٹم کو شامل کریں تاکہ مخصوص کاموں کے ساتھ ایک مختصر ٹیکنو کریٹک حکومت تشکیل دی جائے اور دبیبہ حکومت سے اپنی براءت کا اعلان کیا جائے ور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم حکومت کی چھیڑ چھاڑ اور (بدعنوانی) کے ذمہ دار نہیں ہیں، خاص طور پر اس سے اعتماد واپس لینے کی تاریخ کے بعد سے ہم اس کے ذرا بھی ذمہ دار نہیں ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)