ولی عہد، نائب وزیراعظم، اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے بوٹیک گروپ کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں مشہور تاریخی اور ثقافتی محلوں کے ایک سلسلہ کو شروع کرنا ترقی دینا اور اس کے انتظام وانصرام کے ساتھ انہیں انتہائی لگژری ہوٹلوں میں تبدیل کرنا ہے اور اس پروجیکٹ کا مقصد مملکت کی مستند ثقافت کے ساتھ متحرک قومی ورثے کو زندہ کرنا اور ایک غیر معمولی اور منفرد مہمان نوازی کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
نجی شعبے کے تعاون سے عمل میں لائے جانے والے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا مقصد مندرجہ ذیل تین تاریخی مقامات کو تیار کرنا ہے جن میں جدہ کا الحمرا پیلس ہے جس میں 77 کمرے ہوں گے جن میں 33 لگژری سویٹس اور 44 لگژری ولاز شامل ہیں اور ریاض کا طویق پیلس ہے جس میں 96 کمرے ہوں گے، 40 لگژری سوئٹ اور 56 لگژری ولاز شامل ہیں اور اس کے علاوہ ریاض میں ریڈ پیلس ہے جس میں 71 کمرے ہوں گے، 46 لگژری سوئٹ اور 25 لگژری گیسٹ روم شامل ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 18 جمادی الآخر 1443 ہجری - 21 جنوری 2021ء شمارہ نمبر[15760]