یورپ میں ظاہر ہوئے "کورونا" کے قیاسی متاثرینhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3429881/%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D9%82%DB%8C%D8%A7%D8%B3%DB%8C-%D9%85%D8%AA%D8%A7%D8%AB%D8%B1%DB%8C%D9%86
کل روم کے قریب ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے کمرے میں "کووڈ-19 کے مریض کو دیکھا جا سکتا ہے (ای بی اے)
گزشتہ دو دنوں میں یورپی ممالک کے اندر کورونا کے متاثرین کی تعداد میں ایک اضافی ریکارڈ درج کیا گیا ہے اور اس بات کے بھی اشارے مل رہے ہیں کہ فروری کے وسط تک اس اعداد وشمار میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے اور ممکنہ طور پر انتہائی متعدی "اومیکرون" کی وجہ سے ہوا ہے۔
کچھ بڑے یورپی ممالک جیسے جرمنی، فرانس، اسپین اور اٹلی میں روزانہ نئے انفیکشن کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وائرس کے خلاف ویکسین کی چوتھی خوراک دینے کے معاملے پر بات چیت کرنے کے لئے یورپی یونین کی فرانسیسی گردش کرنے والی صدارت کو کل جمعہ کے دن رکن ممالک کے وزرائے صحت کی ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر مجبور ہونا پڑا جبکہ یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس ہفتے کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ یہ خوراک صرف ان لوگوں کے لیے مفید ہو سکتی ہے جو کمزور مدافعتی نظام کے شکار ہیں لیکن اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سائنسی ثبوت ناکافی نہیں ہیں۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)