اسلام آباد: سعودی سفارتکار کے قاتل ہوئے ایران فرار

2011 میں کراچی کے اندر ایک حملہ میں شکار ہونے والے سفارت کار القحطانی کی گاڑی کا معائنہ کرتے ہوئے پاکستان کے پولیس اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

اسلام آباد نے تہران میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2011 میں پاکستانی شہر کراچی میں سعودی سفارت کار حسن القحطانی کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری میں مدد کریں اور یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا ہے جب پاکسانی حکومت کو وہ معلومات ملی جن میں بتایا گیا ہے کہ قتل کرنے والے ایران فرار ہوئے ہیں۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے الشرق الاوسط کو ایک فون کال کے ذریعہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی حکام کو ان کے پاکستانی ہم منصبوں کی طرف سے کراچی میں سعودی عرب کے ایک ملازم القحطانی کے قتل میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ سعودی حکام پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ ان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد متعلقہ حکام کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک سعودی کمیٹی دو ماہ قبل اس کیس کی پیروی کے لیے پاکستانی دارالحکومت پہنچی ہے۔(۔۔۔)

پیر  21 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 24  جنوری  2022ء شمارہ نمبر[15763] 

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]