سیف قذافی: صدارتی انتخابات ملتوی اور پارلیمانی انتخابات کا آغاز

سیف الاسلام قذافی کو 14 نومبر 2021 کو صدارت کے لیے اپنی امیدواری کے کاغذات پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

گزشتہ سال کے آخر میں انتخابی استحقاق میں ناکامی کے بعد لیبیا کے بحران کو حل کرنے کی کوششوں میں واضح رکاوٹ کی روشنی میں صدارتی امیدوار سیف الاسلام القذافی نے ایک اقدام پیش کیا ہے جس کا مقصد سیاسی بحران کو حل کرنا ہے اور اس اقدام میں صدارتی انتخابات کو ملتوی اور پارلیمانی انتخابات کو اس طور پر شروع کرنے کی بات کی گئی ہے کہ نو منتخب پارلیمنٹ کو تنازعات کے حل کے لیے چھوڑ دیا جائے۔

لیبیا کے آنجہانی رہنما کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف کے اقدام کا مقصد ملک کو جنگ یا تقسیم کے امکانات سے بچانا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  26 جمادی الآخر 1443 ہجری  - 29  جنوری  2022ء شمارہ نمبر[15768] 

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]