تیونس میں "سپریم جوڈیشل کونسل" کی تحلیل کے بارے میں بین الاقوامی تشویش

صدر سعید کے حکم سے اپنے دروازے بند کرنے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے آگے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
صدر سعید کے حکم سے اپنے دروازے بند کرنے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے آگے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

تیونس کے صدر قیس سعید کی طرف سے "سپریم جوڈیشل کونسل" کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو بین الاقوامی سطح پر شدید رد عمل اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا ہے جیسا کہ تیونس میں مغربی ایلچی اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے صدر سعید پر زور دیا ہے کہ وہ کل اپنا فیصلہ واپس لیں اور اس بات سے آگاہ بھی کیا ہے کہ اس سے قانون کی حکمرانی کو خطرہ ہے۔

امریکہ نے "سپریم جوڈیشل کونسل" کو تحلیل کرنے اور اس آئینی ادارے کے صدر دفتر کو بند کرنے کے فیصلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جیسا کہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ آئین کے مطابق تیونس کی حکومت عدلیہ کی آزادی کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے۔(۔۔۔)

بدھ  08 رجب المرجب  1443 ہجری  - 09  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15778] 

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]