لیبیا کے اراکین پارلینٹ ایک متبادل حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں

عبد الحمید دبیبہ کو گزشتہ روز طرابلس میں مرکزی کمیٹی برائے قومیت کے ارکان سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (وزیر اعظم کے میڈیا آفس)
عبد الحمید دبیبہ کو گزشتہ روز طرابلس میں مرکزی کمیٹی برائے قومیت کے ارکان سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (وزیر اعظم کے میڈیا آفس)
TT

لیبیا کا ایوان نمائندگان (پارلیمنٹ) آج قومی اتحاد کی عبوری حکومت کے لیے ایک متبادل حکومت تشکیل دینے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، جس کی سربراہی عبد  الحمید دبیبہ کر رہے ہیں۔

کل پارلیمنٹ کی سپیکر عقیلہ صالح نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران امیدوار فتحی باشاغا اور خالد البیباس میں سے ایک کو وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ دے گی اور انہوں نے مزید کہا کہ مقصد جلد از جلد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانا ہے اور انہوں نے ساتھ ہی کسی کو استثنی کئے بغیر اپنے فرائض انجام دینے کے سلسلہ میں آمادہ کیا ہے۔

دوسری جانب دبیبہ نے کل اقتدار میں رہنے کے لیے اپنی پابندی کا دوبارہ اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی حکومت جو گزشتہ مارچ میں قائم ہوئی تھی اس وقت تک اپنا کام جاری رکھے گی جب تک کہ اقتدار کسی منتخب حکومت کے حوالے نہیں کیا جاتا اور انہوں نے زور بھی دیا  ہے کہ وہ کسی نئے عبوری مرحلے کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ متوازی اتھارٹی کے قیام کو قبول کریں گے۔(۔۔۔)

جمعرات  09 رجب المرجب  1443 ہجری  - 10  فروری  2022ء شمارہ نمبر[15779]   

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]