ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کو بتایا ہے کہ جوہری مذاکرات میں امریکہ کے نئے مطالبات غیر منطقی ہیں لیکن انہوں نے ان مطالبات کی تفصیلات نہیں بتائی ہے اور یہ جلد معاہدے تک پہنچنے کی واشنگٹن کی خواہش کے خلاف بھی ہیں اور ان کے درمیان یہ رابطہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کی طرف سے امریکہ پر لگائ گئے ان الزامات کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے جس میں واشنگٹن پر سیاسی فیصلے کی عدم موجودگی میں مذاکرات کو پیچیدہ بنانے اور ناقابل قبول تجاویز پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 08 شعبان المعظم 1443 ہجری - 11 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15809]