سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں مصراور تاجکستان کے درمیان ہوا معاہدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3525301/%D8%B3%DB%8C%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA-%DA%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B5%D8%B1%D8%A7%D9%88%D8%B1
سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں مصراور تاجکستان کے درمیان ہوا معاہدہ
قاہرہ میں سیسی کے ذریعہ تاجک صدر کا استقبال کرنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (مصری ایوان صدر)
مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور ان کے ہم منصب تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے سیکیورٹی تعاون اور (دہشت گردی کے خلاف جنگ) کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی مصر اور تاجکستان کی جانب سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ان صلاحیتوں کی سرمایہ کاری کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
کل قاہرہ میں سیسی اور رحمن کے درمیان وفاقی صدارتی محل میں بات چیت ہوئی ہے جس میں تربیت اور تکنیکی معاونت کے پروگرام کے میدان میں تعاون شامل ہے جو مصر تاجک کیڈروں کو فراہم کرتا ہے اور نیز ازہر یونیورسیٹی اور مصری یونیورسٹیوں میں تاجکستان کے طالب علموں کا استقبال کرنا بھی شامل ہے اور مصری ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق کل صدر السیسی نے تاجکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجربات کے تبادلے میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اعادہ کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات حاصل ہوں۔ (۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)