جمعرات کو ایک آڈیو پیغام میں داعش نے اپنے سابق رہنما ابو ابراہیم القرشی کی جگہ لے کر ابو الحسن القرشی کو تنظیم کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ فروری میں ادلب میں ایک خصوصی امریکی آپریشن میں مارے گئے تھے اور اس پیغام میں القرشی کی اصل شناخت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں تاہم عراقی سیکیورٹی حکام نے گزشتہ روز روئٹرز کو بتایا ہے کہ ان کا نام جمعہ عوض البدری ہے اور وہ عراق سے ہیں اور داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کے بڑے بھائی ہیں جو 2019 میں ادلب کے ایک امریکی آپریشن میں مارے گئے تھے۔(۔۔۔)
ہفتہ 09 شعبان المعظم 1443 ہجری - 12 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15810]