ایرانی وزارت خارجہ: ہم نے عراق کو اپنے خلاف تیسرے فریق کے حملوں کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3532401/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%88%D8%B2%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%D8%AE%D8%A7%D8%B1%D8%AC%DB%81-%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%82-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%85%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA
ایرانی وزارت خارجہ: ہم نے عراق کو اپنے خلاف تیسرے فریق کے حملوں کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کو کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
ایرانی وزارت خارجہ: ہم نے عراق کو اپنے خلاف تیسرے فریق کے حملوں کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کو کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ تہران نے متعدد بار عراقی حکام کو اس بات سے خبردار کیا ہے کہ عراق کی سرزمین کو تیسرے فریق کے ذریعہ ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ کیا جائے اور ساتھ ہی پاسداران انقلاب کی ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے ان ہمسایہ ممالک کو پیغامات پہنچائے ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے اور اس کے علاوہ ایران نے میزائل پروگرام کے سلسلہ میں مذاکرات سے انکار کیا ہے چاہے اس کے ساتھ ویانا میں کوئی معاہدہ ہو یا نہ ہو۔
کرد خود مختار علاقے کے دارالحکومت پر ایک بے مثال حملہ کرنے کے سلسلہ میں پاسداران انقلاب نے 10 بیلسٹک میزائل داغنے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد خطیب زادہ نے کہا تھا کہ بظاہر اس کا مقصد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنانا تھا اور پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس نے اربیل میں اسٹریٹیجک مراکز کو نشانہ بنایا ہے اور ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل حملے اس اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جس میں شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی غیر ملکی بازو قدس فورس کے ارکان ہلاک ہوئے تھے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]