اربیل کو نشانہ بنانے کے بعد ایرانی کشیدگی سے اسرائیلی خدشہ کا ہوا اظہار

کرد رہنما مسعود بارزانی کو کل اربیل میں عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کرد رہنما مسعود بارزانی کو کل اربیل میں عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

تین اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس رہنماؤں نے امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران شام اور عراق میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے دو حالیہ ایرانی حملوں کا جواب دینے میں واشنگٹن کی ناکامی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تینوں رہنماؤں نے اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ تہران یہ سمجھ رہا ہے کہ ردعمل کا نہ ہونا امریکی کمزوری کی وجہ سے ہے اور یہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے موزوں نہیں ہے اور اس سے خامنئی کی حکومت کے مزید حملوں کے عزائم میں اضافہ ہوگا۔

گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج میں ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن "امان" کے سربراہ ہارون ہیلیوا چار روز سے واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں اور اسی دوران انہوں نے سکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بار کی طرف سے واشنگٹن کی واپسی کا ذکر کیا ہے اور انہوں نے اشارہ بھی کیا ہے کہ پرسو روز آرمی کے ڈپٹی چیف آف سٹاف، ہرزی ہیلیویواشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

منگل 12 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 15  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15813]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]