ابو الغیط: ایران کو عرب ممالک میں اپنی مہم جوئی بند کرنی چاہیے

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو دیکھا ج سکتا ہے (اے پی)
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو دیکھا ج سکتا ہے (اے پی)
TT

ابو الغیط: ایران کو عرب ممالک میں اپنی مہم جوئی بند کرنی چاہیے

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو دیکھا ج سکتا ہے (اے پی)
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو دیکھا ج سکتا ہے (اے پی)
عرب ریاستوں کی لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مفاہمت سے ایرانی جوہری خطرہ ختم ہونے کو نہیں ہے اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عرب سرزمین میں اپنی مہم جوئیوں کو روکے اور عرب مسائل کو مغربی دنیا اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لئے کارڈز کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔

نیویارک میں اپنے قیام کے دوران الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں ابو الغیط نے زور دے کر کہا ہے کہ حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانا خوفناک اور قابل مذمت ہے اور جیسا کہ ابو الغیط نے اشارہ کیا ہے کہ بعض عرب ممالک شامی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہیں انھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کو نومبر کے اوائل میں جزائر میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔(۔۔۔)

پیر 25 شعبان المعظم  1443 ہجری  - 28  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15826]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]