گزشتہ روز یمن میں خلیج تعاون کونسل کے سفیر سرحان المنیخر نے زور دے کر کہا ہے کہ یمنی فریقوں کو خلیج کی طرف سے ملنے والی دعوت کسی مخصوص یمنی فریق کو نہیں دی گئی ہے بلکہ تمام یمنیوں کو دی گئی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ دروازہ کھلا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ہر کوئی بغیر کسی استثنا کے شرکت کرے گا اور المنیخر نے کل الشرق نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یمنی عوام نے بہت سے عالمی اور بین الاقوامی اداروں سے ملاقاتیں کی ہے لیکن وہ ملاقاتیں انفرادی تھیں اور وہ اپنے مسائل کے بارے میں براہ راست بات کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بیٹھے تھے اور یہ مذاکرات جن کی دعوت خلیج تعاون کونسل نے بغیر کسی استثناء کے یمن کے تمام شعبوں کو دی ہے تاکہ وہ ایک ایسا واضح روڈ میپ تیار کر سکیں جو یمن اور اس کے عوام کو موجودہ صورت حال یعنی جنگ اور تباہی سے نکال کر امن، تعمیر اور ترقی کے مرحلے تک لے جائے۔(۔۔۔)
پیر 25 شعبان المعظم 1443 ہجری - 28 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15826]