روس کی گیس روبل کی ادائیگی کے تنازع کے باوجود یورپ تک پہنچ رہی ہے

روس کی گیس روبل کی ادائیگی کے تنازع کے باوجود یورپ تک پہنچ رہی ہے
TT

روس کی گیس روبل کی ادائیگی کے تنازع کے باوجود یورپ تک پہنچ رہی ہے

روس کی گیس روبل کی ادائیگی کے تنازع کے باوجود یورپ تک پہنچ رہی ہے
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے یورپ کو قدرتی گیس کی فروخت کو روبل میں ادائیگی سے منسلک کرنے کے فیصلے پر شدید تنازع ہوا جس کے باوجود ماسکو نے واضح کیا ہے کہ یورپ کو گیس کی فراہمی اسی شرط پر جاری رہے گی، تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اپریل کے وسط میں فعال کر دیا جائے گا۔

کرملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روبل میں ادائیگی کے فیصلہ سے اپریل کے دوسرے نصف میں ہونے والی ادائیگیاں متاثر ہوں گی اور گیز پروم نئے قوانین کو لاگو کرنے کے لیے اپنے صارفین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ اگر حالات بدلتے ہیں تو روس کسی وقت روبل کے لیے اپنی مانگ کو ترک کر سکتا ہے لیکن موجودہ حالات میں روبل ہمارے لیے بہترین اور قابل اعتماد آپشن ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 01 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 02  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15830]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]