امریکہ دو افراد سے ایران کی انٹیلی جنس یا پاکستان سے تعلق کے شبے میں تفتیش کر رہا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3581906/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%AF%D9%88-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D9%B9%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%AC%D9%86%D8%B3-%DB%8C%D8%A7-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82-%DA%A9%DB%92-%D8%B4%D8%A8%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D9%81%D8%AA%DB%8C%D8%B4-%DA%A9%D8%B1
امریکہ دو افراد سے ایران کی انٹیلی جنس یا پاکستان سے تعلق کے شبے میں تفتیش کر رہا ہے
واشنگٹن میں کیپیٹل کی عمارت کے قریب کراسنگ بلڈنگ میں زیر حراست ایرانی اور پاکستانیوں کی رہائش گاہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
واشنگٹن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
امریکہ دو افراد سے ایران کی انٹیلی جنس یا پاکستان سے تعلق کے شبے میں تفتیش کر رہا ہے
واشنگٹن میں کیپیٹل کی عمارت کے قریب کراسنگ بلڈنگ میں زیر حراست ایرانی اور پاکستانیوں کی رہائش گاہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی وفاقی ایجنٹوں کی نقالی کرنے اور صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی سروس میں دراندازی کی کوشش کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے دو افراد سے ایران کے پاسداران انقلاب کے ساتھ ممکنہ روابط کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ امریکی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک نے پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ اپنے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی حکام نے بدھ کی شام ایرانی آرین طاہر زادہ (40 سال) اور پاکستانی حیدر علی (35 سال) کو گرفتار کیا ہے جو امریکی شہری ہیں اور ان کو واشنگٹن میں کیپیٹل بلڈنگ کے قریب ایک لگژری عمارت میں واقع ان کی رہائش گاہ سے بدھ کی شام کو گرفتار کیا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]