نسل کشی اور فوجی حمایت کی فائل کے سلسلہ میں امریکہ اور روس کی کشیدگی میں ہوا اضافہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3590851/%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B1%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%B4%DB%8C%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A7
نسل کشی اور فوجی حمایت کی فائل کے سلسلہ میں امریکہ اور روس کی کشیدگی میں ہوا اضافہ
یوکرین کے صدر زیلنسکی کو کل کیو میں اپنے پولش، لیٹوین، لتھوانیا اور اسٹونین ہم منصبوں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
یوکرین کے تنازعے کے پس منظر میں گزشتہ روز امریکہ اور روس کے تعلقات میں مزید خرابی دیکھنے میں آئی ہے خاص طور پر نسل کشی کی فائل میں کیونکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر یوکرین کے عوام کے خلاف نشل کشی کرنے کا الزام لگایا ہے اور اس فوجی امداد کی فائل کے سلسلہ میں بھی الزام لگایا ہے جو کیو حکومت تک پہنچنے والی تھی۔
کرملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے پہلی بار روس پر یوکرین میں نسل کشی کا الزام لگانے کے بعد ریاستہائے متحدہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے ملک کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پیسکوف نے کہا ہے کہ بائیڈن کے ساتھ ہمارا اختلاف واضح ہے اور ہم حقیقت کو مسخ کرنے کی ان کوششوں کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں اور خاص طور پر جب یہ ریاستہائے متحدہ کے صدر کی طرف سے سامنے آیا ہے اور یہ ایک ایسا ملک ہے جس کا طرز عمل حالیہ تاریخ میں مشہور ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)