مغربی کنارے کی طرف کاروائیوں کی منتقلی سے اسرائیل پریشانhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3591516/%D9%85%D8%BA%D8%B1%D8%A8%DB%8C-%DA%A9%D9%86%D8%A7%D8%B1%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%86%D8%AA%D9%82%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86
مغربی کنارے کی طرف کاروائیوں کی منتقلی سے اسرائیل پریشان
فلسطینی بچوں کو مغربی کنارے کے جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں شہر کی طرف سے جوابی کارروائی کے دوران اپنے چہروں کو ڈھانپے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مغربی کنارے کی طرف کاروائیوں کی منتقلی سے اسرائیل پریشان
فلسطینی بچوں کو مغربی کنارے کے جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں شہر کی طرف سے جوابی کارروائی کے دوران اپنے چہروں کو ڈھانپے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایک طرف اسرائیل اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے جسے اس نے بریکنگ ویوز کا نام دیا ہے اور یہ اسرائیل کے قلب میں ہونے والی کارروائیوں کے ایک سلسلے کے جواب میں کیا گیا ہے جس کے دوران 3 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں 14 اسرائیلی مارے گئے ہیں اور اسرائیلی سیکیورٹی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو خدشہ ہے کہ یہ کارروائیاں مغربی کنارے کی طرف کہیں منتقل نہ ہو جائے اور وہاں اسرائیلیوں اور بستیوں کو نشانہ بنایا جانا لگے۔
عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج نے جمعہ کو یہودیوں کی تعطیل کے ساتھ مغربی کنارے میں بستیوں کے ارد گرد اور مرکزی سڑکوں پر کمک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج جمعرات کو اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کو ہیں جس کے دوران مغربی کنارے پر جامع بندش کی نوعیت اور مدت کا تعین کیا جائے گا۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)