ایک بیان میں کمیٹی نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی خلاف ورزیاں مسلمانوں کے جذبات کی صریح اشتعال انگیزی اور عبادت کی آزادی کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں اور اس سے ایسا تشدد بھڑکنے کا خطرہ ہے جس سے خطے اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوگا۔
اردن کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں تیونس، جزائر، سعودی عرب، فلسطین، قطر، مصر، مراکش، متحدہ عرب امارات اور لیگ آف عرب اسٹیٹس کے سیکرٹری جنرل شامل ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 21 رمضان المبارک 1443 ہجری - 22 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15850]