یوکرین کی جنگ طویل ہے اور پھیلنے کا مزید خطرہ بھی ہے

کل یوکرین فوج کو ڈونیٹسک کے علاقے میں ہورلیوکا شہر کے قریب روسی حملے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

روس کے ایک فوجی اہلکار کی جانب سے اپنے ملک کے فوجی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے مقاصد کے انکشاف کے بعد یوکرین میں جنگ پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے جبکہ برطانیہ نے اس بات سے خبردار کیا ہے کہ جنگ اگلے سال کے آخر تک جاری رہ سکتی ہے۔

روسی "ٹاس" خبر رساں ایجنسی نے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل رستم منکائیف کے حوالے سے بتایا ہے کہ خصوصی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے دوران روسی فوج کو ڈونباس پر مکمل کنٹرول نافذ کرنا چاہیے۔

اسی طرح منکائیف نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس مرحلے کے مقاصد میں جنوبی یوکرین پر کنٹرول کرنا شامل ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ "ٹرانسنسٹریا (پریڈنیسٹروجی - مولداویا) تک براہ راست پہنچنے کا ایک لازمی طریقہ ہے جہاں روسی بولنے والی آبادی کے خلاف ظلم وستم کے بارے میں حقائق موجود ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 22 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 23  مارچ   2022ء شمارہ نمبر[15851]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]