ترکی نے شام کی طرف روسی فوجیوں کو جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کو کیا بند https://urdu.aawsat.com/home/article/3610201/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B1%D9%88%D8%B3%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D9%81%D8%B6%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%AD%D8%AF%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A8%D9%86%D8%AF
ترکی نے شام کی طرف روسی فوجیوں کو جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کو کیا بند
ادلب کے جنوب مشرق میں النیرب کے قریب حلب اور لاذقیہ کو ملانے والی M4 ہائی وے پر سفر کرنے والے ترک فوجی قافلے کی ایک محفوظ شدہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
ترکی نے شام کی طرف روسی فوجیوں کو جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کو کیا بند
ادلب کے جنوب مشرق میں النیرب کے قریب حلب اور لاذقیہ کو ملانے والی M4 ہائی وے پر سفر کرنے والے ترک فوجی قافلے کی ایک محفوظ شدہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے شام میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والے روسی فوجی اور سویلین طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔
ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی نیوز نے جاویش اوغلو کے حوالہ سے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ ماسکو کے ساتھ بات چیت کے بعد ترکی کی فضائی حدود کو روس سے شام جانے والے فوجی اور سویلین طیاروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور "رائٹرز" کے مطابق ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ جاویش اوغلو نے یہ بیان ان صحافیوں کو دیا ہے جو ان کے ساتھ یوروگوئے لے جانے والے طیارے میں تھے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]