شمالی کوریا نے کورونا کے پہلے انفیکشن کا کیا اعلان

کل نشر کی گئی ایک تصویر میں کم کو پیانگ یانگ میں پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)

TT

کورونا وائرس کے سامنے آنے کے دو سال سے زیادہ مدت کے بعد شمالی کوریا نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنا پہلا انفیکشن ریکارڈ کیا ہے جس کے بعد وہاں کے رہنما کم جونگ ان کو ملک گیر بندشیں نافذ کرنے اور سنگین ایمرجنسی کا اعلان کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

اس اچانک اعلان کے چند گھنٹے بعد جنوبی کوریا کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے پیانگ یانگ کے قریب سے تین مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا پتہ لگایا ہے۔

سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق الگ تھلگ ملک نے اس سے قبل کووڈ-19کے کسی بھی کیس کا اعلان نہیں کیا تھا اور حکومت نے 2020 میں وبا کے آغاز کے بعد سے ہی ملک کی سرحدوں کی سخت بندش نافذ کر دی تھی لیکن پیانگ یانگ میں بخار میں مبتلا مریضوں کے لیے گئے نمونوں میں ان کے اومیکرون کی علامات کا انکشاف ہوا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ  11 شوال المعظم  1443 ہجری  - 13   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15872]

سلامتی کونسل کا غزہ کی پٹی کے بحران پر بحث کے لیے ایک بند اجلاس کا انعقاد

غزہ کے لیے امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن قرارداد کے الفاظ پر اختلاف کے سبب ایک سے زیادہ مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے (ای پی اے)

آج، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان غزہ کی پٹی کے بحران پر بات چیت کے لیے ایک بند اجلاس منعقد کریں گے، جس کے بعد ایک کھلا اجلاس ہوگا۔

ساحلی سیکٹر میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن گذشتہ بدھ کے روز بھی ملتوی ہوگیا، جو کہ مسودے کے الفاظ پر باہمی اختلاف کے سب پہلے بھی کئی بار ملتوی ہو چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے اور اس کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کا میکنزم قائم کرنا شامل ہے۔

پریس رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ اس میں لڑائی کو روکنے اور اسرائیل اور حماس سے غزہ کی پٹی اور اس کے مختلف علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے تمام سمندری، زمینی اور فضائی راستوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

جمعہ-09 جمادى الآخر 1445ہجری، 22 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16460]