بائیڈن نے یوکرین کی مالی اعانت بل پر کیا دستخط اور روس نے اس امداد کے داخلے پر لگائی پابندی

یوکرین کے ایک لڑکے کو کل کیف میں ایک نمائش میں روسی فوج کی تباہ شدہ گاڑی کی توپ کو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
یوکرین کے ایک لڑکے کو کل کیف میں ایک نمائش میں روسی فوج کی تباہ شدہ گاڑی کی توپ کو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

امریکی صدر جو بائیڈن کے ذریعہ یوکرین کی مالی اعانت کرنے کے بل پر دستخط کرنے کے ساتھ ہی روس نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے 963 امریکیوں کے اپنی سرزمین میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بائیڈن، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز بھی شامل ہیں۔

پہلی بار روس میں داخل ہونے کے سلسلہ میں امریکیوں کے خلاف پابندی عائد کئے جانے کی مکمل فہرست شائع کرنے والی روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ واشنگٹن کے معاندانہ اقدامات جو خود امریکہ کو پسپا کررہے ہیں ان کا مناسب جواب دیا جاتا رہے گا۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے دورے پر صدر بائیڈن نے کل یوکرین کو تقریباً 40 بلین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے ایک بل پر دستخط کیا ہے اور یہ روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کی فوجی مدد کو بڑھانے کی کوششوں کے طور پر کیا گیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار  20 شوال المعظم  1443 ہجری  - 22   اپریل   2022ء شمارہ نمبر[15881]

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]