ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس ملاقات میں امریکہ میں سعودی عرب کی خاتون سفیرہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، واشنگٹن میں مملکت کے سفارت خانے میں سیاسی شعبے کے سربراہ برائے کانگریسی أمور شہزادہ مصعب بن محمد بن فرحان، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے بھی شرکت کی ہے۔
دوسری جانب شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل کل (منگل کو) خاتون جنرل سکریٹری ڈاکٹر آمال الہزاع کی سربراہی میں شاہ عبد العزیز اور ان کے ساتھیوں کی فاؤنڈیشن برائے خدا دید اور تخلیقی صلاحیت "موہبہ" کے وفد کا استقبال کیا اور اسی طرح آیسف 2022 میلے میں خاص اور بڑے انعامات حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے اور ولی عہد نے اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے کہ ان ہونہار طلباء نے بین الاقوامی مقابلے میں جو کچھ حاصل کیا ہے اور اس شاندار کامیابی کے باوقار ظہور سے ملک کے دیگر شہریوں کی جو حوصلہ افزائی ہوئی ہے وہ قابل ستائش ہے اور ولی عہد نے اشارہ بھی کیا ہے کہ یہ کامیابی ایک خوشحال مستقبل کے لیے ان کی زندگی کے آغاز میں ایک اہم قدم ہے اور ہر ایک کے لئے ان کے مستقبل میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 23 شوال المعظم 1443 ہجری - 25 اپریل 2022ء شمارہ نمبر[15884]