سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے پہلوؤں اور تمام شعبوں میں تعاون اور ان کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے اور دونوں دوست ممالک اور عوام کے لیے مزید استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے فریقین نے اس حوالے سے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں اور کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
دوسری جانب شہزادہ فیصل بن فرحان کو یونان کے وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیا کا فون آیا جس کے دوران انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ متعدد امور اور مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 29 شوال المعظم 1443 ہجری - 31 اپریل 2022ء شمارہ نمبر[15890]