ترکی نے امریکہ کو شام میں اپنے آپریشن کے عزم سے کیا آگاہ

ترکی نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے سرحدی گزرگاہ کا دورہ کرنے والے گرین فیلڈ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایس ڈی ایف کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے (رائٹرز)
ترکی نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے سرحدی گزرگاہ کا دورہ کرنے والے گرین فیلڈ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایس ڈی ایف کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے (رائٹرز)
TT

حلب کے مشرقی دیہی علاقوں میں انقرہ کے حمایت یافتہ "سیریئن نیشنل آرمی" کے دھڑوں اور "سیرین ڈیموکریٹک فورسز"  کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد ترکی نے کل امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کے سلسلہ میں پرعزم ہے جس میں شام کے ساتھ اپنی سرحد پر ایک محفوظ زون قائم کرنے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق ہے۔

ترکی کے نائب وزیر خارجہ سادات اونال نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو بتایا ہے کہ شمالی شام میں "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" کے کنٹرول والے علاقے سے دہشت گرد حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ ترکی سے ان حملوں کے بارے میں لاتعلق رہنے کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے اور اسی طرح خطے میں علیحدگی پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی بھی توقع نہیں کی جا سکتی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  04 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 03    جون   2022ء شمارہ نمبر[15893]

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
TT

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں

مشرق وسطیٰ میں انسانی امور کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے اسرائیلی حکومت کا تحریک "حماس" کو ختم کرنے کے منصوبوں پر اسرائیل اور امریکہ کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے "حماس" پر الزام لگایا کہ اسے غزہ میں شہری آبادی کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سیٹر فیلڈ نے زور دیا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی ترجیح ہےکہ ایسے معاہدے طے پائے جو یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی میں توسیع کا باعث بنے، نہ کہ "حماس" کو فاتحانہ نکلنے میں مدد فراہم کرے۔ انہوں نے لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپوں اور تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے خطرات کے باوجود وسیع علاقائی جنگ چھڑنے کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ (...)

ہفتہ-07 شعبان 1445ہجری، 17 فروری 2024، شمارہ نمبر[16517]