مہنگائی کے تسلسل کے بارے میں ایک امریکی انتباہ جبکہ جرمنی نے اسے حقیقی خطرہ سمجھا

دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں مہنگائی مئی میں 8.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو 40 سالوں میں سب سے زیادہ ہے (اے ایف پی)
دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں مہنگائی مئی میں 8.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو 40 سالوں میں سب سے زیادہ ہے (اے ایف پی)
TT

ایک طرف عالمی خدشات یہ بتا رہے ہیں کہ یہ صورتحال اگلے سال تک جاری رہے گا تو دوسرے طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ امریکی مہنگائی کچھ دیر کے لیے جاری رہ سکتی ہے جبکہ اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں سیاسی طور پر حساس قیمتوں کے دباؤ میں غیر متوقع طور پر تیزی آئی ہے۔

بائیڈن نے بیورلی ہلز میں ایک ڈیموکریٹک فنڈ ریزر میں کہا ہے کہ ہم تھوڑی دیر کے لیے اس مہنگائی کے ساتھ جینے جا رہے ہیں کیونکہ یہ آہستہ آہستہ نیچے آنے والا ہے لیکن ہم تھوڑی دیر کے لیے اس کے ساتھ رہنے والے ہیں۔

یہ محتاط تبصرے ارب پتی میڈیا ہیم سبان کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اس وقت سامنے آئے ہیں جب انتظامیہ کو 8 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے جس میں بائیڈن کے ڈیموکریٹس کا کانگریس پر کنٹرول داؤ پر لگا ہوا ہے۔(۔۔۔)

اتوار  13 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 12    جون   2022ء شمارہ نمبر[15902]

دونیتسک پر کیف کے حملے میں درجنوں افراد متاثر

فائر فائٹرز کل روسی بالٹک سمندری بندرگاہ است-لوگا کے ایک گیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے نمٹے ہوئے (اے ایف پی)

کل اتوار کے روز ماسکو کے زیر کنٹرول ملک کے مشرق میں واقع سب سے بڑے شہر دونیتسک کے ایک بازار پر یوکرین کے حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلی تصاویر میں زمین پر پڑی کئی خون آلود لاشوں کو اور شیشے کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ماسکو کی جانب سے مقرر کردہ دونیتسک ریجن کے گورنر ڈینس پوشیلن نے کہا: "خصوصی معلومات میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جب کہ دیگر 20 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں معمولی نوعیت کے زخمی ہونے والے دو بچے بھی شامل ہیں(...) بازار کو اتوار کے روز ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا جب یہ زیادہ پُرہجوم تھا۔"

دوسری جانب مشرقی یوکرین کے علاقے خارکیف میں روسی فوج نے کوبیانسک میں کراخمالنوئے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے، جو کہ دونیتسک کے علاقے (مشرقی یوکرین) میں ایک اور چھوٹے سے گاؤں ویسلائے پر کنٹرول کے اعلان کے چند روز بعد ہے۔ جب کہ کیف روسی پیش قدمی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔(...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]