اسرائیل نے عراق میں ایرانی ہتھیاروں کے قافلوں کو کیا تباہ https://urdu.aawsat.com/home/article/3703196/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D9%86%DB%92-%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DB%81%D8%AA%DA%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%A7%D9%81%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D8%A8%D8%A7%DB%81
اسرائیل نے عراق میں ایرانی ہتھیاروں کے قافلوں کو کیا تباہ
"ماکسر ٹیکنالوجی" کی ایک سیٹلائٹ تصویر دیھکی جا سکتی ہے جس میں دمشق کے ہوائی اڈے کے رن وے کو ہونے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے (ماکسر ٹیکنالوجی/اے ایف پی)
اسرائیل نے عراق میں ایرانی ہتھیاروں کے قافلوں کو کیا تباہ
"ماکسر ٹیکنالوجی" کی ایک سیٹلائٹ تصویر دیھکی جا سکتی ہے جس میں دمشق کے ہوائی اڈے کے رن وے کو ہونے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے (ماکسر ٹیکنالوجی/اے ایف پی)
پرانے دمشق کے ہوائی اڈے پر بمباری کا بالواسطہ اعتراف کرنے کے بعد ایک اسرائیلی ذریعے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی بار ایرانی اسلحے کو لبنانی "حزب اللہ" تک پہنچانے والے ٹرکوں کے قافلوں کو عراقی سرزمین عبور کرتے ہوئے تباہ کیا ہے۔
قابل اعتماد غیر ملکی معلومات پر مبنی ذرائع نے کہا کہ ہے اسرائیل کئی سالوں سے "حزب اللہ" کو ملنے والے ہتھیاروں کی منتقلی کی نگرانی کرتا آرہا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں لبنان یا شام میں "حزب اللہ" کے گوداموں تک پہنچنے والے ہتھیاروں، سازوسامان اور گولہ بارود کی کھیپ کو مختلف طریقوں سے تباہ کیا گیا ہے لیکن (اسرائیلی) فوج کی کمان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان ہتھیاروں کے اپنے ہدف تک پہنچنے کا انتظار نہیں کرے گا بلکہ پہنچنے سے پہلے انہیں تباہ کر دے گا؛ اس لیے اس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت تک ان کی پیروی اور نگرانی کی جائے جب تک کہ وہ کسی ایسی جگہ پر نہ پہنچ جائیں جہاں انہیں نشانہ بنایا جا سکے اور اس میں شہری آبادی کو کم نقصان پہنچے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]