بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی دوطرفہ تعلقات اور ممتاز اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اسے تمام شعبوں میں ترقی دینے کی مشترکہ خواہش کے لیے ہونے کو ہے۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکی صدر اپنے دورے کے دوران خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوؤں اور خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کریں گے اور شاہی عدالت نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر بائیڈن دورے کے دوسرے دن اس مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کی دعوت خادم حرمین شریفین نے عرب خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے رہنماؤں، اردن کے بادشاہ، مصری صد، اور عراق کے وزیر اعظم کو بھی دی ہے۔(۔۔۔)
بدھ 16 ذی القعدہ 1443 ہجری - 15 جون 2022ء شمارہ نمبر[15905]