باشاغا حکومت کے بجٹ کی منظوری کی وجہ سے تقسیم کو تقویت مل رہی ہے

طرابلس میں فوجی نقل و حرکت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
طرابلس میں فوجی نقل و حرکت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

باشاغا حکومت کے بجٹ کی منظوری کی وجہ سے تقسیم کو تقویت مل رہی ہے

طرابلس میں فوجی نقل و حرکت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
طرابلس میں فوجی نقل و حرکت کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز شہر سرت (وسطی) میں لیبیا کے ایوان نمائندگان نے 2022 کے ریاستی جنرل بجٹ کے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت 89 بلین لیبیائی دینار سے زیادہ ہے اور یہ فتحی باشاغا کی صدارت میں ایوان نمائندگان کی نو منتخب حکومت کے حق میں کیا گیا ہے۔
 
مبصرین کا خیال ہے کہ اس اقدام سے تقسیم کو مزید تقویت ملنے والی ہے اور باشاغا حکومت اور ان کے حریف قومی یکجہتی حکومت کے سربراہ عبد الحمید الدبیبہ کے درمیان اختلافات کی سطح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور خاص طور پر یہ اقدام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حکومت اور ملک کی آمدنی پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلہ میں تنازعہ شروع ہو گیا ہے اور دارالحکومت طرابلس میں ملیشیاؤں کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔ اور اس تناظر میں پارلیمنٹ کی سپیکر عقیلہ صالح نے اراکین پارلیمان کو بتایا ہے کہ طرابلس غیر قانونی گروہوں کے کنٹرول میں آ گیا ہے اور وہاں مقامی اور بین الاقوامی جماعتیں بحران کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دارالحکومت طرابلس میں مسلح ملیشیاؤں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے آنے والے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور یہ اس وقت ہوا جب دبیبہ نے اپنے حریف پاشاغا کے وفادار ایک سابق فوجی اہلکار کی افواج کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا اور رہائشیوں نے دارالحکومت کے ہوائی اڈے کی سڑک کی طرف "استحکام سپورٹ آرگنائزیشن" ملیشیا سے وابستہ مسلح قافلے کی نقل و حرکت کی نگرانی کی ہے اور ساتھ ہی طرابلس کے الطویشہ علاقے میں فوجی گشت بھی دیکھی گئی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  17 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 16    جون   2022ء شمارہ نمبر[15906]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]