فیڈرل ریزرو نے 1994 کے بعد سب سے بڑی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے

فیڈرل ریزرو نے بدھ کے دن 1994 کے بعد کلیدی شرح سود میں سب سے بڑا اضافے کا اعلان کیا ہے (اے بی)
فیڈرل ریزرو نے بدھ کے دن 1994 کے بعد کلیدی شرح سود میں سب سے بڑا اضافے کا اعلان کیا ہے (اے بی)
TT

فیڈرل ریزرو (امریکی مرکزی بینک) نے کل (بدھ کو) بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے 1994 کے بعد شرح سود میں 75 بنیادی پوائنٹس کا سب سے بڑا اضافہ 1.50 اور 1.75 فیصد کے درمیان کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ مہنگائی کو 2 فیصد ہدف تک واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔

کچھ دن پہلے ایسا لگ رہا تھا کہ شرح سود میں نصف فیصد یا 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ یقینی ہے لیکن مئی کے مہینے کے مہنگائی کے جو اعداد و شمار جمعے کو جاری کیے گئے ہیں وہ حقیقت کی طرف واپسی کے لئے ایک انتباہی گھنٹی ہے اور ساتھ ہی 40 سال میں عروج کی طرف تیزی بہت جلد ہوئی ہے اور صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد تیزی آئی ہے اور ماہانہ بنیادوں پر 1 فیصد کی تیزی آئی ہے اور 75 بیس پوائنٹس کے بڑے اضافے کا مفروضہ توقعات کے قریب ترین ہو گیا ہے۔

ریاستہائے متحدہ میں خوردہ فروخت بھی مئی میں غیر متوقع طور پر گری ہے جیسا کہ امریکی محکمہ تجارت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ خوردہ فروخت میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  17 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 16    جون   2022ء شمارہ نمبر[15906]

44 سرکاری اور نجی ادارے سعودی ساحلوں پر ماحولیاتی خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں

جازان کے علاقے میں قائم کردہ پابندیوں کے منصوبے کا منظر (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے 44 سرکاری اور نجی اداروں نے سعودی ساحلوں پر کسی بھی ماحولیاتی خطرات کی نگرانی کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے، اور یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب قومی مرکز برائے ماحولیاتی نگرانی نے "رسپانس 13" کے نام سے تیل اور نقصان دہ مادوں کے اخراج سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بند اہداف کے حصول کا اعلان کیا ہے۔

مفروضے کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کے الرٹ رہنے کی صلاحیتوں کو یقینی بنانا ہے، تاکہ تیل یا نقصان دہ مادوں کے اخراج کی صورت میں سعودی عرب کے سمندری اور ساحلی ماحول کو لحق خطرات سے نمٹا جا سکے۔

یہ اپنی نوعیت کی تیرھویں مشقیں ہیں جو کل منگل کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں کی گئیں، جو کہ سرکاری اور نجی اداروں کی شرکت کے ساتھ مملکت کے قومی منصوبوں کے ضمن میں  تمام ساحلوں پر منعقدہ اسی نوعیت کی مشقوں کے تسلسل میں ہے۔

"رسپانس 13" کے منصوبے کے رہنما انجینئر راکان القحطانی نے "الشرق الاوسط" کو تصدیق کی کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے مختلف شعبوں کے ماہرین کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے، جو ماحولیات، تکنیک، سیکیورٹی، طبی عملے اور صنعتی حفاظتی سہولیات وغیرہ پر مشتمل ہیں۔ (...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]