ایرانی تیل برآمد کرنے والی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیاں

روب میلے گزشتہ ماہ سینیٹ کے سامنے بریفنگ دے رہے ہیں (ا ف ب)
روب میلے گزشتہ ماہ سینیٹ کے سامنے بریفنگ دے رہے ہیں (ا ف ب)
TT

ایرانی تیل برآمد کرنے والی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیاں

روب میلے گزشتہ ماہ سینیٹ کے سامنے بریفنگ دے رہے ہیں (ا ف ب)
روب میلے گزشتہ ماہ سینیٹ کے سامنے بریفنگ دے رہے ہیں (ا ف ب)

کل رياست ہائے متحده امریکہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے وقت تہران پر دباؤ بڑھانے کے اقدام کے تحت ایرانی تیل کے شعبے کو نشانہ بنانے والی پابندیوں کو روکنے میں ملوث کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں، جبکہ ان پابندیوں کا ہدف ایرانی پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کے نیٹ ورک، ایک چینی کمپنی اور متحدہ عرب امارات میں واقع ایک شپنگ کمپنی ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے اطلاع دی کہ یہ نیٹ ورک "بین الاقوامی لین دین کو انجام دینے، پابندیوں سے بچنے، اور چین اور بقیہ مشرقی ایشیا کے صارفین کو ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی فروخت میں مدد کرتا ہے۔"(...)

جمعہ-18 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 17 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15907)
 



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]