بائیڈن نے توانائی کی حفاظت کو بہتر بنانے کی کوششوں کو دوگنا کرنے پر زور دیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3710721/%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%AA%D9%88%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D9%81%D8%A7%D8%B8%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%DB%81%D8%AA%D8%B1-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%D9%88%DA%AF%D9%86%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%B2%D9%88%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
بائیڈن نے توانائی کی حفاظت کو بہتر بنانے کی کوششوں کو دوگنا کرنے پر زور دیا ہے
بائیڈن کو 16 جون کے دن اے پی کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
واشنگٹن:«الشرق الأوسط»
TT
واشنگٹن:«الشرق الأوسط»
TT
بائیڈن نے توانائی کی حفاظت کو بہتر بنانے کی کوششوں کو دوگنا کرنے پر زور دیا ہے
بائیڈن کو 16 جون کے دن اے پی کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز چین اور دیگر بڑی معیشتوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور توانائی کی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں اور روس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے یوکرین پر حملہ کرکے ایک ایسے بحران کو بھڑکا دیا ہے جس کی وجہ سے فوری کارروائی کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔
اپنی زیر صدارت میجر اکانومیز فورم کے تیسرے ورچوئل اجتماع میں بائیڈن نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ میتھین کے اخراج کو کم کرنے میں تیزی لائیں، صفر کے اخراج والی گاڑیاں تیار کرنے کے لیے بہتر اہداف اپنائیں اور عالمی جہاز رانی کی ترقی کے لیے کام کریں اور رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق بائیڈن نے ان ممالک سے صاف ستھری ٹیکنالوجیز کی کمرشلائزیشن اور زرعی اخراج کو کم کرنے اور غذائی تحفظ کو بڑھانے والی کھادوں کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کل 90 بلین ڈالر خرچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلانhttps://urdu.aawsat.com/%D9%85%D8%B9%D9%8A%D8%B4%D8%AA/4864036-%D9%86%D8%A7%D9%85%D9%88%D8%B1-%D8%A8%DB%8C%D9%86%DA%A9%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D9%85%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%B1%D9%88%D8%AA%DA%BE%DA%86%D9%84%DA%88-%D8%A7%DB%8C%D9%86%DA%88-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D8%A7-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B6-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D8%AF%D9%81%D8%AA%D8%B1-%DA%A9%DA%BE%D9%88%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86
نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔
پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)