مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل صدارت نے کل مکہ المکرمہ سے اس سال کے حج سیزن کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کیا، جسے حرمین شریفین کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنی صدارتى تاريخ كا سب سے بڑے آپریشنل پلان قرار ديا۔
منصوبے کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے 10 ہزار سے زائد مرد اور خواتین ملازمین اور کارکنان کی بھرتی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیسری سعودی توسیع کی نماز کی جگہوں، بیرونی صحنوں اور شاہ فہد کی توسیع کی مکمل آپریشنل صلاحیت عازمین کے استقبال کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
شیخ السدیس نے کل میڈیا فورم کے دوران وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کی موجودگی میں صدارت کی مکمل تیاری اور حرم بيت الله کے مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی خواہش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 10 اہم محوروں پر مبنی ہے جو مملکت کے ویژن 2030 کے علاقائى اسٹریٹجک سربراہی کے اہداف سے مربوط ہیں۔ جس کا مقصد حجاج کرام کو بااختیار بنانا اور حرمین شریفین میں ان کے لیے ایک عاجزانہ ایمانی ماحول پیدا کرنا ہے۔(...)
پير -21 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 20 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15910)