لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے "یک رنگ" حکومت کو مسترد کر دیا

پیٹریارک بشارا الراعی (قومی ادارہ)
پیٹریارک بشارا الراعی (قومی ادارہ)
TT

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے "یک رنگ" حکومت کو مسترد کر دیا

پیٹریارک بشارا الراعی (قومی ادارہ)
پیٹریارک بشارا الراعی (قومی ادارہ)

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے "ایک رنگ" کی حکومت بنانے سے انکار کر دیا ہے جب کہ مارونى پیٹریارک بشارا الراعی نے ایک ایسی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جو "ہر غیر قانونی چیز" کا مقابلہ کرے۔
یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب پارلیمانی بلاکس پابند مشاورت کے دوران آئندہ حکومت کی سربراہی کے لیے اپنے امیدوار کو نامزد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو صدر ميشال عون آئنده  جمعرات کو کریں گے۔
"الشرق الاوسط" کو پارلیمانی ذرائع سے معلوم ہوا کہ بری نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کی تفویض کی حمایت کرتے ہیں اور "ایک رنگ کی حکومت کے قیام کے حق میں نہیں ہیں جو (ممبر جبران) باسل کواس پر قبضہ کرنے کی اجازت دے گی،  اس کا لفظی مطلب یہ ہے کہ وہ ملک کوایک بھاری سیاسی مہم جوئی پر مجبور کئے جانے کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں جو اسے ناقابل تصور نتائج کی طرف لے جائے گی۔"(...)

پير -21  ذوالقعدہ 1443 ہجری، 20  جون 2022ء، شمارہ نمبر (15910)
 



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]