عراقی حکومت کی تشکیل کے لیے 9 نام گردش کر رہے ہیں

عراقی حکومت کی تشکیل کے لیے 9 نام گردش کر رہے ہیں

بدھ, 22 June, 2022 - 13:15
بغداد کے مشرق میں واقع صدر سٹی میں مقتدیٰ الصدر کی ایک بڑی تصویر دیکھی جا سکتی ہے جس کے پاس ان کے حامی بھی دیکھے جا سکتے ہیں (اے ایف پی)
کل عراقی پارلیمنٹ کے ذریعہ منعقد ہونے والے اس استثنائی اجلاس کے موقع پر جس میں مستعفی صدر کے ان نمائندوں (73 نائبین) کے قانونی حلف اٹھانے کی توقع ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق شیعہ "مربوط فریم ورک" سے ہے اگلی حکومت کی سربراہی کے لیے امیدواروں کی لسٹ کا انکشاف کردیا گیا ہے جس میں 9 نام گردش کررہے ہیں۔

جو ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں سرفہرست ہیں ان میں نوری المالکی اور حیدر العبادی شامل ہیں اور دونوں پہلے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور بدر تنظیم کے رہنما ہادی العامری ہیں اگرچہ "فریم ورک" فورسز سے تعلق رکھنے والے نو ناموں میں سے کچھ کو کسی بھی نئی عراقی حکومت کی تشکیل کے دوران ہمیشہ برسوں سے پیش کیا جاتا رہا ہے لیکن اب ان کی گردش کا مقصد ان میں سے کچھ کی مارکیٹنگ کرنا ہے تاکہ نگاہیں ان کی طرف بھی مبذول ہوں یا سیاسی قوتوں اور رائے عامہ کی نبض کو ٹٹولنا ہے جبکہ کچھ لوگوں کے ناموں کو پیش کرنے کا دوسرا مقصد ان کو جلانا ہے تاکہ جب حقیقی مذاکرات شروع ہوں تو انہیں مقابلہ کرنے کا موقع نہ ملے۔(۔۔۔)


بدھ  23  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 22    جون   2022ء شمارہ نمبر[15912]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا