ہمیں پیچیدہ بحرانوں کے حل کے لیے مزید وقت درکار ہے: العلیمی یمنیوں سے

ڈاکٹر رشاد العلیمی (سبا)
ڈاکٹر رشاد العلیمی (سبا)
TT

ہمیں پیچیدہ بحرانوں کے حل کے لیے مزید وقت درکار ہے: العلیمی یمنیوں سے

ڈاکٹر رشاد العلیمی (سبا)
ڈاکٹر رشاد العلیمی (سبا)

یمن کے شہر عدن میں بجلی کی فراہمی میں کمی، ایندھن کی بلند قیمتوں اور کرنسی (ریال) کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے حوالے سے ہونے والے مظاہروں کے پس منظر میں یمن میں صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے (بدھ کے روز) اس "پیچیدہ بحران" کے حل کے لیے اپنے شہریوں سے مزید وقت مانگا۔
العلیمی کے بیانات، جو ٹویٹر پر ٹوئٹس کی شکل میں سامنے آئے ہیں، سےبظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ یمنی گلیوں میں ابتر معاشی حالات اور خدمات کی کمی کی وجہ سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں کشیدگی میں  کمی کی کوشش  ہے،اس  امید پر کہ آنے والے ہفتوں میں صدارتی اور حکومتی کوششوں کے نتیجے میں بحران کی شدت میں کمی آئے گی جومتوقع خلیجی تعاون پر منحصر ہے جس کا حکومت مرکزی بینک کے فائدے کے لیے امداد اور ذخائر کی صورت میں انتظار کر رہی ہے۔(... .)

جمعرات -24  ذوالقعدہ  1443 ہجری – 23  جون  2022ء شمارہ نمبر [ 15913]
 



ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]