خادم حرمين شريفين کویت کے ولی عہد کا پیغام وصول كر رہے ہیں

خادم حرمين شريفين کویت کے ولی عہد کا پیغام وصول كر رہے ہیں

شاہ سلمان نے بحرین کے بادشاہ کو پیغام بھیجا۔
پیر, 27 June, 2022 - 06:15
شاہ حمد بن عیسیٰ کل الصخیر پیلس میں پرنس فیصل بن فرحان کا خير مقدم کرتے ہوئے (بنا)

گزشتہ روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے ایک تحریری پیغام موصول ہوا، جو  مضبوط اور ٹھوس برادرانہ دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے جو دونوں ممالک اور عوام کو باندھتے ہیں، علاوه ازيں ہر سطح پر مختلف شعبوں میں ان کی حمایت اور انہیں فروغ دينے کے طریقوں كے بارے میں ہے۔یہ پیغام سعودی عرب میں کویت کے سفیر شیخ علی الخالد الجابر الصباح سے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخرايجی کو موصول ہوا۔
دوسری جانب بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تحریری پیغام موصول ہوا۔
بحرین کی نيوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس پیغام میں شاہ حمد کے ليے عرب خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے سربراہان، اردن کے بادشاہ، مصری صدر، عراقی وزیر اعظم اور امریکی صدر کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی شامل ہے۔ جس کی میزبانی آئندہ ماہ سعودی عرب کرے گا۔
 بحرین کے بادشاہ كو یہ پیغام بحرین میں مملکت کے سفیر پرنس سلطان بن احمد بن عبدالعزیز نے دیا جب شاہ حمد نے کل الصخیر پیلس میں ان کا خير مقدم کیا۔(...)



پیر-28 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 27 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15917)

 


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا