علاقائی مسائل کے سلسلہ میں مصر اور عمان کے درمیان ہوئی ہم آہنگی

سلطان ہیثم بن طارق کو کل مسقط میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
سلطان ہیثم بن طارق کو کل مسقط میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

گزشتہ روز مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے خلیج کے دورے کا آغاز کیا ہے جس میں سلطنت عمان اور مملکت بحرین کا دورہ بھی شامل ہے جس کا مقصد علاقائی مسائل پر موقف کو مربوط کرنا ہے اور مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان کے مطابق سیسی نے گزشتہ روز عمانی دارالحکومت مسقط کے العالم پیلس میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سیسی اور آل سعید نے بات چیت کا ایک توسیعی اجلاس منعقد کیا ہے جس میں دونوں ممالک کے وفود بھی شامل ہوئے ہیں اور عمان کے سلطان نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے والے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام سطحوں پر عمانی أمور کی حمایت میں مصر کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں اور عمان میں تعمیر وترقی کے عمل میں مصری برادری پوری طاقت کے ساتھ شرکت کرتی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ عمان آنے والے عرصے کے دوران مصر کے ساتھ مختلف شعبوں میں ٹھوس دوطرفہ تعاون کے فریم ورک کو مضبوط کرنے کا کی خواہش مند ہے اور اس میں مصر کے اندر مزید سرمایہ کاری کرنا اور وہاں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا بھی شامل ہے۔(۔۔۔)

منگل  29  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 28    جون   2022ء شمارہ نمبر[15918]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]