سعودی عرب نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کو یمن میں سلامتی، امن و استحکام لانے، یمنی بحران کے خاتمے اور ایک جامع سیاسی حل تک رسائی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کونسل کے مثبت اقدامات کی حمایت کی یقین دہانی کی اور مبارکباد دی جو یمن کو امن اور ترقی کی طرف لے جائیں گے۔
سعودی عرب نے یمن کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا اعلان کیا، جس میں 6 شعبوں میں 17 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، علاوہ ازیں بجلی گھروں کو چلانے کی خاطر تیل کی فراہمی کرنے کے لیے 200 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے جو یمنی عوام کی ترجیحی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی تکالیف کو دور کرنے کے ضمن میں ہے۔
یہ بات یمنی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رشاد العلیمی کی سعودی نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آئی۔(...)
جمعہ - 2 ذی الحجہ 1443ہجری - 01 جولائی 2022ء، شمارہ نمبر [15921]