یوم عفت کے سلسلہ میں ہوا ایران میں بحث ومباحثہ

دو ایرانی خواتین کو کل وسطی تہران میں ایک گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
دو ایرانی خواتین کو کل وسطی تہران میں ایک گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

قومی حجاب اور عفت کے دن کے موقع پر جسے ایران میں حکام نے اس سال پہلی بار منظور کیا ہے اس کے اور سول سوسائٹی کے حلقوں کے درمیان ایک بحث ومباحثہ میں بدل گیا ہے۔

خواتین کے حقوق کا دفاع کرنے والے حقوق کارکنان نے کل کے موقع پر اس کے خلاف ایک جوابی مہم چلائی ہے جسے انہوں نے زبردستی پردہ کے طور پر بیان کیا ہے اور عوامی مقامات سے نقاب ہٹا کر حکام کی مخالفت کی ہے۔

ناقدین اور کارکنان اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے زبردستی پردہ کو مسلط کرنے کی تیز کوششوں کو حزب اختلاف کے خلاف وسیع تر کریک ڈاؤن کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ اندرون ملک معاشی مشکلات بڑھنے کی وجہ سے عدم اطمینان کی فضا عام ہو رہی ہے اور ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ ے بیرون ملک سے مغربی دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے درجنوں کارکنوں نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حجاب اور عفت کا قومی دن خواتین کو نشانہ بنانے اور ایرانی عوام بالخصوص خواتین کے خلاف جبر کی ایک نئی مہم شروع کرنے کے بہانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔(۔۔۔)

بدھ  14   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  13 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15933]  

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]