کیف روسی "جنگی جرم" کے بعد "خصوصی عدالت" کا مطالبہ کر رہا ہے

ونیتسیا میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے درجنوں جلی ہوئی لاشیں اور 10 منزلہ تباہ شدہ عمارت (ا.ب.ا)
ونیتسیا میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے درجنوں جلی ہوئی لاشیں اور 10 منزلہ تباہ شدہ عمارت (ا.ب.ا)
TT

کل بروز جمعرات وسطی یوکرین کے ایک شہر پر حملوں کے دوران کم از کم 20 افراد مارے گئے، جسے کیف نے "جنگی جرم" شمار کیا اور نتیجے کے طور پر  اسے "خصوصی عدالت" میں سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔
حملوں میں ونیتسیا کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جو لڑائی کے محاذوں کی فرنٹ لائنوں سے سینکڑوں کلومیٹر دور واقع ہے۔
 یوکرین کی ہنگامی صورتحال سروس کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں درجنوں جلی ہوئی لاشیں اور ایک 10 منزلہ عمارت کو دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ یوکرین کی فوج نے نشاندہی کی کہ "3 میزائلوں" نے شہر کے مرکز میں ایک کار پارکنگ اور تجارتی عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں دفاتر اور چھوٹی کمپنیاں تھیں۔ یوکرائنی فضائیہ کے ترجمان یوری اگنٹ نے وضاحت کی کہ آبدوزوں نے بحیرہ اسود سے یہ میزائل فائر کیے ہیں۔ (...)

جمعہ - 16 ذی الحجہ 1443ہجری - 15 جولائی 2022ء شمارہ نمبر [15935]
 
روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]