خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت میں سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے "جدہ سربراہی اجلاس برائے سلامتی اور ترقی" کی صدارت کی، جس میں خلیجی عرب ممالک کی تعاون کونسل کے رکن ممالک، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، ہاشمی مملکت اردن، عرب جمہوریہ مصر اور جمہوریہ عراق کے رہنماؤں اور سربراہوں کے وفود شریک تھے۔
پرنس محمد بن سلمان نے کہا کہ "خطے کا مستقبل جس کی ہم خواہش رکھتے ہیں اس کے لیے ایک ایسا وژن اپنانے کی ضرورت ہے جو سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے حصول کو ترجیح دے" اور یہ باہمی احترام پر مبنی ہو۔
انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ اس وژن کا حصہ بننے کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کرے۔ اسی ضمن میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک خطے سے ایسے ہرگز نہیں جائے گا کہ "پیچھے ایسا خلا چھوڑے جسے چین، روس یا ایران پُر کریں۔"(...)
اتوار - 18 ذی الحجہ 1443ہجری - 17 جولائی 2022ء شمارہ نمبر [15937]